سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کے اخراج کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے اور درخواست کے فیصلے تک ایف آئی آر پر کارروائی معطل کی جائے، گزشتہ روز عرفان صدیقی نے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ خارج کرانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں تھانہ رمنا کے ایس ایچ او ، تفتیشی افسر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت سرکار کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ صحافتی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز سے نوازا جا چکا ہے ، وہ صدر مملکت کے پریس سیکرٹری اور وزیراعظم کے مشیر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، سیاسی انتقام کیلئے ان پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے ، تضحیک کیلئے گرفتاری کے وقت ہتھکڑی بھی لگائی گئی جس گھر سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا وہ انکی ملکیت میں ہے ہی نہیں۔
کالم نگار کی مقدمہ ختم کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست۔۔
Facebook Comments