teeno wives saath nai rehtin

اقرارالحسن نے معروف اداکارہ سے شادی کا منع کردیا۔۔

ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے ایک معروف اداکارہ کی طرف سے تیسری شادی کی پیشکش ٹھکرانے کا انکشاف کر دیا۔نیوز ویب سائٹ ’دی کرنٹ کے مطابق اقرار الحسن گزشتہ دنوں صحافی منصور علی خان کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ چند سال قبل اس وقت کی ایک معروف اداکارہ نے ان سے شادی کرنے کی پیشکش کی تھی۔اقرار الحسن نے بتایا کہ وہ پاکستان کی صف اول کی اداکارہ تھی، اب اس کی شادی ہو چکی ہے۔ تاہم اس وقت وہ مجھ سے شادی کرنے کے لیے اس قدر سنجیدہ تھی کہ دلہن کا لباس پہن کر میری دونوں بیویوں کے پاس پہنچ گئی اور مجھ سے شادی کے لیے ان سے اجازت مانگ لی۔اقرار الحسن کہتے ہیں کہ میری بیویوں نے اس اداکارہ کو جواب دیا کہ اگر تم اور اقرار دونوں رضامند ہو تو شادی کر لو۔ اس نے پہلے میری بیویوں سے اجازت لی اور پھر میرے پاس آئی۔ میں نے اسے ہاں کہا اور نہ ہی انکار کیا۔اگلے چند دنوں میں اس اداکارہ نے مجھ سے تفتیش شروع کر دی۔ وہ پوچھنے لگی کہ میں اس کے ساتھ کتنے دن گزارا کروں گا، میرے پاس کتنے ملبوسات ہوں گے، میرے پاس کتنی کتابیں ہوں گی۔اقرار الحسن نے کہا کہ اداکارہ کی ایسی باتیں سن کر مجھے اپنی بیویوں فرح اور قرات العین کی قدر کا احساس ہوا۔ انہوں نے کبھی مجھ سے ایسے سوالات نہیں پوچھے تھے۔ مجھے احساس ہوا کہ اللہ نے مجھے دو بہترین خواتین دے رکھی ہیں۔ وہ اداکارہ اب خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور میرے اس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔اقرار الحسن نے اپنی بات کے اختتام میں کہا کہ میں لوگوں کو دوسری یا تیسری شادی کی تجویز نہیں دوں گا کیونکہ ہر کسی کو میری بیویوں جیسی اچھی خواتین نہیں مل سکتیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں