معروف ٹی وی اینکر اقرارالحسن نے چندماہ قبل اینکر عروسہ خان کے ساتھ تیسری شادی کی تھی اور اب انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے چوتھی شادی کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق رمضان ٹرانسمیشن میں ساتھی میزبان وسم بادامی کے ساتھ اقرار الحسن تیل میں چکن کے ٹکڑے فرائی کر رہے ہوتے ہیں۔۔وہ فرائنگ پین میں دوٹکڑے ڈال چکے ہوتے ہیں اور بمشکل جگہ بنا کر تیسرا ٹکڑا بھی ڈال کر کہتے ہیں کہ ’ہو گئی جگہ، آ گئی تیسری بھی اس میں۔ اس پر وسیم بادامی ہنس پڑے اور بات کو گھماتے ہوئے کہا کہ ’’ہاں آپ کو آرام سے تیسری کی جگہ بنا ہی لیتے ہو۔ لگ ناممکن رہا تھا لیکن دیکھیں آ پ نے کیسے تیسری کے لیے جگہ بنا لی۔اقرار الحسن ساتھی میزبان کی بات کے اصل معنی کو سمجھ گئے اور ہنستے ہوئے کہا کہ ’’چوتھی کی جگہ بھی بن سکتی ہے اس میں۔‘‘اس پر وسیم بادامی کہتے ہیں کہ ’’نہیں نہیں، ایسا نہ کریں۔ پہلے ان تین کو سنبھال لیں۔‘‘