معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے اپنا یو ٹیوب چینل بنا لیا ہے۔اس چینل کے حوالے سے انہوں نے بتا یا کہ میں اپنے پروگراموں میں وقت کی کمی کی وجہ سے بہت ساری باتیں نہیں کر پاتا ،اس لیے دوستوںنے مشورہ دیا کہ یوٹیوب چینل بنا لیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس چینل پر سوشل ایشوز پر تفصیل سے بات ہوگی اور ساتھ ہی ذاتی زندگی سے متعلق بھی بہت دلچسپ باتیں شیئر کروں گا ۔اقرار الحسن نے درخواست کی کہ اس چینل کو سبسکرائب کریں ۔

Facebook Comments