معروف اینکر اقرار الحسن کے گھر پر شدید فائرنگ ہوئی ہےجس کے بعد پولیس نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اقرار الحسن نے بتا یا کہ لاہور میں میرے گھر پر شدید فائرنگ کی گئی ہے۔ حملہ آوروں نے بائیس منٹ کے وقفے سے دو بار فائرنگ کی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر رہی ہے۔فائرنگ کا ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ، ان کے گھر کے باہر گاڑی میں سوار افراد نے 22 منٹ کے وقفے سے دوبار فائرنگ کی تھی ۔۔ ۔ اقرارالحسن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ لاہور ڈیفنس پولیس نے میرے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، میں جس علاقے میں رہتا ہوں یہاں چپے چپے پر سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں، امید ہے ملزمان اگلے کچھ گھنٹوں میں تلاش کر لئے جائیں گے۔سینئر تجزیہ نگار حامد میر کا بیان بھی آگیا اور انہوں نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقرار الحسن کے گھر پر فائرنگ کرنے والوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے۔