کرکٹر امام الحق کے خلاف سوشل میڈ یا پر چلنے والی مہم کے بعد اینکر پرسن اقرار الحسن کرکٹر کے حق میں میدان میں آگئے ۔ ٹوئٹر پرانہوں نے کہا کہ حسن عباس کی کھل کر مذمت کی تھی لیکن امام الحق کے مسئلے پر میری رائے مختلف ہے۔ لڑکیوں کو اتنا “معصوم” نہیں ہونا چاہئے کہ وہ محض “آئی لو یو” کہنے یا شادی کا وعدہ کرنے پر اپنا تن، من، دھن قربان کر دیں۔ اور اگر وہ اپنی مرضی سے ایسا کرتی ہیں تو پھر اس رشتے کی گناہ و ثواب اور نتائج میں وہ برابر کی حصے دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پھر شادی نہ کرنے کی بنیاد پر اسکرین شاٹس لیک کر دینا ویسی ہی بلیک میلنگ ہے جیسے کچھ کیسز میں لڑکے، لڑکیوں کی جانب سے رشتہ ختم کرنے کی صورت میں ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔اقرار الحسن نے مزید کہا کہ ہم پروگرام سرعام میں بلیک میلنگ کا شکار لڑکیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں جو اپنی مرضی سے سب کرنے کے بعد شادی سے منع کرنے کے جرم میں بلیک میل ہوتی ہیں، امام الحق سے بھی ایسی ہی ہمدردی کی جانی چاہیے۔
اینکر اقرارالحسن کی ڈبل پالیسی۔۔۔
Facebook Comments