iqrar ul hassan ki teesri shadi ki tasdeeq

اقرار الحسن کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس جاری۔۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام سرعام کے اینکر اقرار الحسن کو جھوٹی اور بے بنیاد خبر چلانے پر دس کروڑ روپے ہرجانے اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی کارروائی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔۔پپو کے مطابق یہ لیگل نوٹس سرعام پروگرام میں ایک وڈیو کلپ وائرل ہونے پر دیا گیا، ڈی ایس پی نذر محمد دیشک کے وکیل مختیار علی دیشک نے لیگل نوٹس جاری کیا۔ لیگل نوٹس میں بتایاگیا ہے کہ  اقرار الحسن نے اپنے  پروگرام کے ذریعے اے آر وائی نیوز پر ایک ویڈیو کلپ وائرل کروایا جو کہ  ڈی ایس پی قائد آباد کے خلاف تھا مگر تصویر اور نام ڈی ایس پی بن قاسم نذر محمد دیشک کی دکھائی گئی۔یاد رہے کہ ڈی ایس پی قائد آباد غلام پرور میرانی ہیں جبکہ اقرار الحسن نے اپنے پروگرام میں تصویر اور نام ڈی ایس پی نذر محمد دیشک کا استعمال کیا۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ  میرے کلائنٹ نظر محمد دیشک ایک اچھی ساکھ رکھنے والے عزت دار شہری ہیں اور آپ کی اس حرکت سے انکی ساکھ کو داغدار کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ لہٰذا اس نوٹس کے موصول ہونے کے سات یوم کے اندر اندر عوامی سطح پر معافی مانگی جائے اور رکارڈ کو درست کیا جائے ورنہ عزت اور ساکھ کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرنے پر آپ کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں