jald shadi or bacho ka bachpan se shoq tha

اقراعزیزنے جلد شادی کی وجہ بتادی۔۔

اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔۔ایک ویب انٹرویو کے دوران اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ یاسر بہت سادہ ہیں، میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ میں اتنی جلدی شادی کر لوں گی لیکن میں نے محسوس کیا کہ میں نے کسی کو تلاش کر لیا ہے اور میں ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں تو پھر کیوں نا اسے صرف تعلق کے طور پر آگے بڑھایا جائے ۔اداکارہ کے مطابق اگر دو لوگ ہمیشہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو وہ کیوں نا زندگی کے اگلے مرحلے کا آغاز کریں، سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک مڈل کلاس فیملی سے ہونے کے باعث کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ایسی طرز زندگی پاؤں گی اور ایک ایسے علاقے میں رہوں گی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں