اداکارہ اقراءعزیز جوکہ گذشتہ روزاپنے شوہراداکار یاسر حسین کے ساتھ پاکستان سے دبئی پہنچی ہیں دورانِ سفر اپنا فون جہاز میں بھول گئیں ۔اقراءعزیز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اماراتی ایئرلائن سے اپنا فون دوبارہ واپس حاصل کرنے کے لیےمدد کی اپیل کی ہے جوکہ وہ پاکستان سے دبئی کا سفر کرتے ہوئے جہاز میں بھول گئی ہیں۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹور ی میں لکھا کہ ’ وہ اپنا فون جہاز میں بھول گئی ہیں اور اب انہیں دو راتوں تک دبئی میں ہی رہنا ہے اور انہیں اپنے بیٹے کی بہت یاد آرہی ہے۔انہوں نےمتعلقہ ایئرلائن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ کیا وہ اداکارہ کی مدد کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments