آئی فونز کا ’ایئرڈراپ‘ نامی فیچرز ایپل کی مختلف ڈیوائسز کے درمیان تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کو آسان بناتا ہے تاہم اب سائبر سکیورٹی ماہرین نے اس فیچر کے متعلق ایک بری خبر سنا دی ہے۔میل آن لائن کے مطابق جرمنی کی ٹیک نیشے یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا ہے کہ ایئرڈراپ فیچر کی بدولت آئی فونز کو باآسانی ہیک کیا جا سکتا ہے اور اس فیچرکی وجہ سے آئی فون کے ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ صارفین ہیکرز کے نشانے پر ہیں۔ماہرین کے مطابق ایئرڈراپ کے ذریعے آئی فون کو ہیک کرنے کے لیے ہیکرز کو صرف وائی فائی سے منسلک ڈیوائس اور ٹارگٹ ڈیوائس سے فزیکل پراکسیمٹی درکار ہوتی ہے۔ اس طریقے سے ہیکرز نہ صرف آئی فونز بلکہ ایپل کے لیپ ٹاپس اور دیگر ڈیوائسز کو بھی ہیک کر سکتے ہیں اور صارف کا فون نمبر اور ای میل بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ماہرین نے طرف سے اس مسئلے کا ایک حل بھی تیار کیا گیا ہے جسے ماہرین نے ’پرائیویٹ ڈراپ‘ کا نام دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایپل ایئرڈراپ میں موجود اس خامی کو دور نہیں کر لیتی، ایپل کے صارفین کو پرائیویٹ ڈراپ کا استعمال کرنا چاہیے۔
