حکومت نے انٹرنیٹ پر پاکستان کے خلاف لکھنے والے افراد کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے تمام حامی جو پاکستان کے خلاف انٹرنیٹ پر لکھ رہے ہیں اور خانہ جنگی کی ترغیب دے رہے ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس پر ہونے والے حملوں کی ویڈیوز اکٹھی کرکے ان کے ذریعے نادرا کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت کی جائے گی اور انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ وزارت کی طرف سے یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ ان ملزمان سے متعلق تمام ڈیٹا پاکستان میں موجود تمام سفارتخانوں کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا تاکہ ملزمان کسی دوسرے ملک کا ویزہ حاصل نہ کر سکیں۔

Facebook Comments