لاہور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سناکر درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے کا ایک ایک نمائندہ آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر فریق کا نمائندہ کمرہ عدالت میں حاضری کو یقینی بنائے۔لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں انٹرنیٹ کی حالیہ بندش اور تعطل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
Facebook Comments