دی انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر باربرا ٹرائنو اونفی نے وزیر اعظم عمران خان کو مراسلہ میں حکومت کی جانب سے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے ) آرڈیننس 2021 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آرڈیننس پاکستان میں میڈیا کی آزادی سلب کرنے کا باعث بنے گا۔۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اس آرڈیننس کی منظوری اور عملدرآمد کو فی الفور روکا جائے ۔انہوں نے سٹیک ہولڈر ز سے مشاورت کیلئے کمیٹی کے قیام کو ایک مثبت اقدام قرار دیا اور کہا ہم توقع کرتے ہیں کی اس آرڈیننس کو فی الفور واپس لیا جائے گا کیونکہ پاکستان میں میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پہلے ہی طریقہ کار اور نظام موجود ہے جس کے ہوتے ہوئے پی ایم ڈی اے پاکستان کے آزاد اور جاندار میڈیا کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے منفی تاثر قائم کرے گی۔

Facebook Comments