لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے اشتراک سے عالمی یوم حجاب کے موقع پر معز ز خواتین ممبران اور انکی فیملیزکےلئے ” تہذیب ہے حجاب ،محفوظ عورت و مستحکم معاشرہ ” کے عنوان پر ایک تقریب منعقد کی۔ جس میں صدر مسلم وومن یونین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید ،خواتین ممبران اور ممبران کی فیملیزکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین نے پروگرام کے شاندارانتظامات کو سراہا اور امید ظاہرکی کہ منتخب گورننگ باڈی ممبران کی آئندہ بھی اسی طرح خدمات جاری رکھے گی۔ اس تقریب کے حوالے سے صدرارشد انصاری نے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی کا مقصد کلب اور ممبران کی فلاح وبہبود کے لئے ایسے پروگرامزترتیب دیناہے جس سے انھیں زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے، حیا اور حجاب اسلامی تہذیب کا اہم ستون ہیں اور حجاب کا تصور ایک پوری تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے۔ انھوں نے ممبرگورننگ باڈی عالیہ خان کی کاوشوں کو سراہااور پروگرام کے انعقاد کے تعاون پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا شکریہ ادا کیا۔
پریس کلب میں عالمی یوم حجاب کے موقع پر تقریب کا انعقاد۔۔
Facebook Comments