انٹرنیشنل فیڈریش آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کی کانگرس میں پی ایف یو جے کی قرار داد پر اردو لینگوئج کو بھی ایشیا پیسیفک کی آفیشل لینگوئج میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسقط میں منعقدہ اکتیسویں آئی ایف جے ورلڈ کانگرس کے دوران پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی پینل کے صدر نامزد کئے گئے جن کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں آزادئی صحافت, دنیا بھر میں صحافیوں کو درپیش مسائل, کورونا پینڈیمک کے صحافت پر اٹرات اور دیگر امور بارے مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں۔ ان قرار دادوں میں پی ایف یو جے کی جانب سے احتشام الحق اور جمیل مرزا کی جانب سے انگلش,فرنچ اور عربی کے ساتھ اردو زبان کو بھی بطور آفیشل لینگوئج منظور کرنے کی قرار داد پیش کی گئی جس کی تمام ڈیلیگیٹس نے تائید کی اور قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔ آئی ایف جے کانگرس کے جنڈر کونسل سیشن میں پی ایف یو جے کی نائب صدر شہر بانونے پاکستان کے علاوہ اشیائی خواتین صحافیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور انہیں حل کرنے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔ پی ایف یو جے وفد میں شامل آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد نے مختلف ممالک کے وفود سے ملاقاتیں کر کے پی ایف یو جے کے لئے لابنگ کی۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)