انٹلیکچول فورم آف پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ بحران کی شکار میڈیا انڈسٹری کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے لیے رمضان المبارک سے قبل فنڈز کا اجراء کیا جائے ۔انٹیلکچول فورم آف پاکستان کا آن لائن اجلاس چیئرمین محمد اسلم خان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں میڈیا انڈسٹری سے وابستہ افراد کی حالت زار پر غور کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلم خان نے کہا کہ میڈیا ریاست کا پانچواں ستون ہے ۔حالات کو اگر غور سے دیکھا جائے تو اندازہ ہوگا کہ عدالتیں انصاف فراہم کررہی ہیں ۔مقننہ قانون بنارہی ہے اور حکومت کررہی ہے جبکہ میڈیا انڈسٹری سے وابستہ افراد پیٹ پر پتھر باندھ کر رپورٹنگ کررہے ہیں ۔رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی قریب ہے ۔اس ماہ میں اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اس لیے ہم وفاقی اور سندھ حکومت سے اپیل کرتے ہیں میڈیا انڈسٹری کو بحران سے بچانے کے لیے رمضان البارک سے قبل میڈیا انڈسٹری کے لیے فنڈز کو ریلیز کیا جائے ۔
انٹلکچوئل فورم نے میڈیا انڈسٹری کیلئے فنڈزکا مطالبہ کردیا۔۔
Facebook Comments