channels akhbaraat mein suttabaazi ke ishteharat nahi diye jarhe

انشورنس اسکیم سے 30 ہزار صحافی مستفید ہونگے، تارڑ۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جرنلسٹ انشورنس اسکیم میں اس سال 30ہزار جرنلسٹ مستفید ہوں گے۔گوجرانوالہ میں پی ایف یو جے اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے اجلاس میں جو پولیس کارروائی ہوئی نہیں ہونی چاہیےتھی واقعےکی انکوائری ہونی چاہیے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا پی ایف یوجے نے حکومتوں کی اصلاح اور معاشرے کی بہتری کیلئےکردار ادا کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم انشور کریں گےجرنلسٹ کو کسی مشکل کا شکار نہیں ہونے دیں گے جرنلسٹ انشورنس اسکیم میں اس سال 30ہزار جرنلسٹ مستفید ہوں گے وزیر خزانہ نے باقاعدہ بجٹ میں اس کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل رائٹس کے حوالے سے ایک اتھارٹی بنی تھی ہمارا وعدہ تھا اس میں مشاورت ہو گی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے آپ سب کی مشاورت کے بعد ہی اس معاملے پر پیش رفت ہو گی جہاں کسی صحافی کی حق تلفی ہوتی ہے میں خود اس کا نوٹس لیتا ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں