institute of art and culture ka press club se muaida

انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر کا پریس کلب سے معاہدہ۔۔

لاہورپریس کلب اور انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈکلچر کے مابین لاہورپریس کلب کے ممبران کے بچوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صدر ارشد انصاری ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ،سابق سیکرٹری افضال طالب ، پی یوجے کے صدر زاہدرفیق بھٹی ، سیکرٹری جنرل حسنین ترمذی ، پریس کلب کے سابق نائب صدر افضال طالب ، یوسف رضا عباسی نے، انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈکلچر کی رجسٹرارانیسہ راحت ، ڈائریکٹر کوکب جمال زبیری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ صدر ارشد انصاری اورآئی اے سی کی رجسٹرارانیسہ راحت نے معاہدے کی دستاویزات پردستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا اور اکیڈمک فیس میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔آئی اے سی کی رجسٹرار انیسہ راحت نے کہا کہ آئی اے سی بین الاقوامی ادارہ ہے جو یو اے ای کی انویسمنٹ سے قائم کیا گیاہے جہاں بین الاقوامی معیارکی تعلیم دی جارہی ہے، انھیں صحافیوں کی خدمت کا موقع مل رہاہے جو ان کے لئے باعث عزت ہے اور ہم بچوں کواعلی تعلیم کے حصول میں ہرممکن سہولت مہیا کریں گے ۔صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ دور ٹیکنیکل تعلیم کا دورہے جس میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند ہونابھی بے حد ضروری ہے ۔ انھوں نے لاہورپریس کلب کے ممبران کے بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں رعایت دینے اور معاونت فراہم کرنے پر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈکلچر کی رجسٹرار انیسہ راحت ، ڈائریکٹر کوکب جمال زبیری اور دیگر عہدیداران کاشکریہ اداکیااور انھیں یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پر سینئرکونسل ممبر یوسف رضا عباسی کی کاوش کو سراہا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں