سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوائپ اپ کا فیچر جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے زیرِ ملکیت فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوریز سے سوائپ اپ لنک کا فیچر ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے ایک نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ کمپنی سوائپ اپ کے ذریعے ایکسٹرنل (بیرونی) ویب پیجز تک رسائی کے فیچرز کو ختم کرنے کا مںصوبہ کر رہی ہے اور اس کا آغاز 30 اگست سے ہو جائے گا۔البتہ انسٹاگرام کے مطابق سوائپ اپ لنک کے بدلے صارفین کے لیے لنک اسٹیکرز کو متعارف کرایا جائے گا جو صارفین اپنی اسٹوریز پر لگا سکیں گے۔ اس کے ذریعے بیرونی ویب پیچز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔

Facebook Comments