انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پریشرمیں کمی کے لیے لائیک چھپانے کا فیچر متعارف کروادیا ہے۔ اس فیچر کی بدولت استعمال کنندہ پوسٹ کو لائیک کرنے والے افراد کا یوزرنیم تو دیکھ سکیں گے، لیکن لائیک کی مجموعی تعداد کو نہیں دیکھ پائیں گے۔انسٹاگرام کے باس ایڈم موسیری کا اس بارے میں کہنا ہےکہ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد استعمال کنندہ کوسوشل میڈیا پرکم لائیک کی وجہ سے ہونے والی مایوسی سے بچانا ہے اور اب اس نئے ٹول کی بدولت صارفین اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد کو چھپا سکیں گے۔ یاد رہے کہ اس نئے ٹول کو 2019 سے مختلف ممالک میں آزمائشی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن اب اسے دنیا بھر میں فعال کردیا گیا ہے۔
Facebook Comments