15 saaal se adakari karne wali adkaara ne adakari ki taleem keliye dakhla lelia

انسٹاپر ایک کروڑ فالوورز،عائزہ کا اظہارتشکر۔۔

اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 10 ملین (ایک کروڑ) فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت بن گئیں۔عائزہ خان کے 10 ملین فالورز اتوار کے روزمکمل ہوئے اور یوں وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیت بن گئیں۔اداکارہ ایمن خان 9 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سلیبریٹی ہیں۔اس کے علاوہ ایمن کی بہن منال خان ، جنہوں نے جمعہ کو احسن محسن اکرام سے شادی کی ، ان کے 7.8 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان اور سجل علی بھی بالترتیب 7.9 اور 7.2 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پانچ پاکستانی شخصیات میں شامل ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج ہم ایک کروڑ کا ایک مضبوط خاندان بن گئے ہیں، آپ تمام مداحوں کا شکریہ، آپ تمام لوگوں کے پیار و محبت کا بھی شکریہ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں