انسٹاگرام میں ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا حصول کافی مشکل تھا کیونکہ اس کا طریقہ کار واضح نہیں تھا اور صرف اہم شخصیات، برانڈز اور سیلیبرٹیز کو ہی بلیو ٹک دیا جاتا تھا۔تاہم اب فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ نے ہر ایک کے لیے ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کے حصول کو آسان بنادیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ انسٹا گرام پر بلیو ٹک کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟ٹوئٹر کی طرز پر انسٹا گرام بھی اپنے صارفین کو بلیو ٹک لینے کی اجازت دیتی ہے اس کے لئے آپ کو کچھ شرائط پوری کرنی ہوگی اسے کے زریعے جعلی اکاؤنٹس سے نمٹنا آسان ہوجاتا ہے بلیو ٹک اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اکاؤنٹ اصلی ہے اور کمپنی نے اس کی تصدیق کرلی ہے۔انسٹا گرام پر تصدیق کے لئے آپ کو کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا، آپ کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ جمع کرانا ہوگا اگر آپ کے پاس کاروباری پروفائل ہے تو کاروبار سے متعلق دستاویزات جمع کرانے ہونگے۔اس کے لئے اکاؤنٹ کا نوٹیبل ہونا ضروری ہے ، ذہن میں رہے کہ انسٹا گرام پر بلیو ٹک کے حصول کی درخواست کئی بار مسترد کردی جاتی ہے۔صارف کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اکاؤنٹ سیٹنگ میں جائے یہاں آپ کو ریکوسٹ ویری فیکیشن کا آپشن ملے گا، تمام تفصیلات یہاں اپ لوڈ کریں اپنے بارے میں شائع ہونے والے خبروں کا لنک بھی یہاں منسلک کرسکتے ہیں آپ کو تصدیق کے لئے انتظار کرنا ہوگا ، کمپنی کی جانب سے بذریعہ ای میل آپ کو تصدیق سے متعلق آّگاہ کردیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی آپ کی پروفائل نام کے ساتھ بلیو ٹک کا نشان نظر آجائے گا۔
انسٹا گرام پر بلیوٹک حاصل کرنے کا آسان طریقہ۔۔
Facebook Comments