اگر آپ انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو بڑھانا چاہتے ہیں تو میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کا نیا فیچر گیم چینجر ثابت ہوگا۔انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو کیو آر کوڈ کے ذریعے آپ کی پروفائل کو ڈسکور ایبل بنا دے گا۔یہ فیچر پروفائل کارڈز تیار کرے گا۔یہ پروفائل کارڈز ڈبل سائیڈڈ ہوں گے جن میں سے ایک سائیڈ کو کیو آر کوڈ سے اسکین کرنا ممکن ہوگیا جبکہ دوسری سائیڈ میں آپ کا پروفائل ہینڈل، پروفائل فوٹو، بائیو اور آپ کی پسند کا گانا موجود ہوگا۔انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر بنیادی طور پر آپ کے اکاؤنٹ کے ڈیجیٹل بزنس کارڈ کے طور پر کام کرے گا۔اس سے صارفین کو اپنی پروفائلز کے فالوورز بڑھانے میں مدد ملے گی اور کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد پرسنل پروفائلز کو پروفیشنل پروفائلز کے طور پر پیش کرنا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ صارفین کے لیے اپنی پروفائلز مختلف برانڈ سے شیئر کرنے کا آسان ذریعہ ثابت ہوگا۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے انسٹاگرام ایپ اوپن کریں اور پھر پروفائل سیکشن میں جائیں۔پروفائل سیکشن میں شیئر پروفائل آپشن پر کلک کریں جس کے بعد پروفائل کارڈ بن جائے گا۔اگر آپ پروفائل کارڈ کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں تو وہاں ایڈٹ آئیکون پر کلک کریں اور اپنی پسند کی تفصیلات کا اضافہ کر دیں۔پروفائل کارڈز کو اسٹوریز کے ساتھ ساتھ دیگر پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا بھی ممکن ہوگا۔