انسائٹ فلمز کےپروڈیوسر یاوررضا چاولہ کی پیشکش “سوینتھ آر ان کینٹونمنٹ”، دوہزار تیئس میں کراچی پولیس آفس پر ہونے والےدہشتگردوں کے حملے سے متعلق بنائی گئی ہے,انسائیٹ فلمزکے روح رواں یاور رضا چاولہ نے قوم کے ان سپہ سالاروں کو خراج تحسین پیش کرنے اوران کے اس کارنامے کو تاریخ کا حصہ بنانے کے لیے اس سارے منظرنامے کی عکسبندی کا سوچا اور اپنے اس تخلیقی منصوبے کو عملی جامہ پہنایا،فلم کے مرکزی کرداروں میں شمعون عباسی،عدنان جعفری،اخترحسین ،ایوب کھوسہ،عدنان شاہ ٹیپو،ملک رضا شامل ہیں اور ملک رضا، ڈاکٹر مدیحہ، ایم جے احسن، نوید رضا،اسد صدیقی، ،مجتبٰی زیدی ،راو جمیل سنگھ اور یاسر تاج نے بھی اپنی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے،انسائٹ فلمزپروڈیوسریاوررضا چاولہ نے حب الوطنی کے اس واقعے کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرکے “سوینتھ آر ان کینٹونمنٹ” نامی پچاس منٹ کی اس فلم میں ہماری بہادر افواج کوخراج تحسین پیش کیا ہے، فلم کے ہدایتکار ظفر زیدی ہیں جنہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ اس واقعے کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا ہے، کے پی او حملہ پر فلم سیونتھ آوران کنٹونمنٹ جو آج آپ کے سامنے ہے،فلم کو آج 10 اگست کو ریلیز کردیا گیا ہے،فلم کا پریمیئر اور ریڈ کارپیٹ 3 اگست کو نیوپلیکس سنیما ڈی ایچ اے میں ہوا تھا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن ،ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈھوسمیت فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار اورآرٹسٹ شریک ہوئے اس موقع آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ میں فلم پروڈیوسر یاوررضا چاولہ اوران کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے پولیس کی کارکردگی پر پہلی بار فلم بنائی ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کی سچی کہانیاں جو کئی ہیں ان کا پیغام عوام تک نہیں پہنچتا اس طرح اگر فلمیں بنتی رہیں تو پولیس کی پرفارمنس سے قوم آگاہ ہوگی یہ کاوش یاور رضا چاولہ نے اپنے ساتھیوں اوررینجرز کے ساتھ مل کر اسے عملی جامہ پہنایا،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتاہوں کی اس طرح کی کارکردگی ہم مزید بھی دکھاتے رہیں گے تاکہ پولیس کا سچا اور واضح پیغام عوام تک پہنچے مجھے یقین ہے کہ یاوررضا چاولہ کی ٹیم جنہوں نے اس میں بہت محنت کی ہے وہ آئندہ بھی اس طرح کی کارکردگی دکھائیں گے میں سمجھتا ہوں کہ پولیس جس طرح سے اس اسٹیج پر کام کر رہی ہے یاور رضا چاولہ جیسی شخصیات جب پولیس کو سپورٹ کرتے ہیں تو ہمارا دل بڑا ہوجاتا ہے ،آئی جی سندھ نے کہا کہ میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں اگر عوام ہمارا ساتھ دے اور جس طرح پولیس کارکردگی دکھارہی ہے یہ کرائم جو خاص طور پر کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور اندرون سندھ اغوابرائے تاوان کی وارداتوں کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔۔