Insaf Health Card For Journalist

صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکروں کو انصاف ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ان ہیلتھ کارڈز کی مدد سے ورکرز کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال سے اپنا اور اپنی فیملی ممبرز کا 7لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج کراسکیں گے۔۔

 یہ ہیلتھ کارڈ صرف ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جو ملک بھر کے پریس کلب میں بطور ووٹر رجسٹرڈ ہیں جبکہ میڈیا ورکر جن کی تصدیق اخبارات چینلز انتظامیہ کریگی انہیں ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔۔تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر شاہد حسین کاظمی نے تصدیق کرتے ھوئے بتایا کہ ستمبر میں ہم پریس کلبوں کے صدور سیکرٹریز سے مصدقہ ووٹر فہرست حاصل کرکے ہیلتھ کارڈ کا اجراء شروع کردینگے-۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں