وزیراعظم عمران خان نےپنجاب کابینہ اجلاس میں سینئر رہنماؤں کی شکایت پرصوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وزراءکی جانب سے کسی بھی شہری کی تذلیل یا تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کے رویے کی شکایت کی جس پر عمران خان نے صوبائی وزیر کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں محتاط بیانات دینے کی ہدایت کی۔ پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کو اداکاراؤں سے متعلق متنازعہ بیانات اور ٹی وی پروگرام میں لغو گفتگو مہنگی پڑگئی اور وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان سے وزارت واپس لینے کا عندیہ دیدیا۔سینئر صحافی رؤوف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’بریکنگ ویوز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے کہا کہ یہ حتمی فیصلہ نہیں، اس کو تبدیل بھی کیا جاسکتاہے۔
وزیراطلاعات پنجاب کی کلاس ہوگئی۔۔
Facebook Comments