وزیراعظم کی مشیر اطلاعات فردو س عاشق اعوان نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران اپنا موقف پیش کرنے کیلئے برابر کا وقت نہ دینے پر ناراض ہو گئیں اور پروگرام سے اٹھ کر چلیں گئیں جبکہ میزبان کامران شاہد انہیں مسلسل روکنے کی کوشش کر تے رہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیا نیوزکے پروگرام میں ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے آئی ایم ایف کے پروگرام پر روشنی ڈالنی شروع کی اور کافی دیر ہوگئی تو مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے میزبان کامران شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آج ڈاکٹر صاحب کے ساتھ خصوصی پروگرام کریں ، باقی مہمانوں سے معافی مانگیں کہ وہ کوئی اور کام کریں ، میرا موقف بھی آپ دیں گے ، مجھے کافی دیر ہو گئی ہے بیٹھے ہوئے ، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ایک جانب کا موقف لے کر پروگرام کریں ۔ پروگرام کے میز بان کامران شاہد انہیں مسلسل روکنے کی کوشش کرتے رہیں اور کہا کہ آپ اپنا موقف دیدیں لیکن فردوس عاشق اعوان نے ایک نہ سنی اور مائیک نکال کر پروگرام سے چلی گئیں ۔
مشیراطلاعات نے اینکر کو کھری کھری سنادی
Facebook Comments