information group ke 4 afsaraaan ki aglay grade mein taraqqi ki sifarish

انفارمیشن گروپ کے 4 افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کی سفارش۔۔

چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن و سینٹرل سلیکشن بورڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔۔ پہلے روز وفاق کے چار سروس کیڈر کے سو سے زائد افسران کو گریڈ بیس اور اکیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ۔۔۔ گزشتہ روز فارن سروس، انفارمیشن سروس ، پوسٹل سروس اور سیکرٹریٹ سروس گروپ کے افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کا معاملہ ایجنڈے پر تھا۔۔۔ ذرائع کے مطابق انفا رمیشن گروپ کے چار افسروں کو گریڈ بیس سے اکیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔۔۔جن میں ڈی جی پی بی سی سعید شیخ۔۔۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اشفاق خلیل۔۔۔ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلکشنز میں تعینات عمرانہ وزیر اور ثمینہ فرزین شامل ہیں۔۔ ۔ انفار میشن گروپ کے پانچ افسروں کو گریڈ انیس سے بیس میں ترقی دینے پر غور کیا گیا ۔۔۔انفارمیشن گروپ کے 5 افسروں میں  حامد رضا وٹو،محمد سلیم،دانیال گیلانی،شازیہ سراج اور عنبرین گل شاہد شامل ہیں ۔۔۔بورڈ کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیجی جائیں گی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں