نجی شعبے میں پاکستان کا واحد بین الاقوامی انگریزی نیوز چینل انڈس نیوز بھی بند کردیاگیا۔۔ چینل انتظامیہ نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے چینل بند کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے 2 ماہ تک چینل بند کرنے کا ارادہ کیا ہے۔۔ جس کے بعد چینل کو ایک سرکاری چینل کے ساتھ ضم کرکے نیا چینل لایا جائے گا۔۔ پھر اس سرکاری چینل کو نجی انتظامیہ کے تحت چلایا جائے گا۔۔۔ انڈس نیوز کے ایک سابق عہدیدار اس نئے چینل کے سربراہ ہوں گے۔۔واضح رہے کہ انڈس نیوز کاآغاز نومبر دوہزاراٹھارہ میں ہوا۔۔آپ نیوز نیٹ ورک کے تحت اس بین الاقوامی انگریزی چینل کے بانی آفتاب اقبال ہیں۔۔ گزشتہ دنوں انڈس نیوزکے ڈائریکٹر نیوز مستعفی ہوگئے تھے۔۔اس چینل کا ہیڈآفس اسلام آباد میں ہے۔


Facebook Comments