وفاقی حکومت کی جانب سےعید اور تہواروں پر پاکستانی سینما گھروں میں بالی ووڈ فلموں کی نمائش پر پابندی کے باوجود پاکستانی فلم ساز اس فیصلہ کا بھر پور فائدہ نہیں اٹھاسکے2017کی نسبت رواں سال صرف2 پاکستانی فلموں کا اضافہ ہوسکا۔2017میں 19 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنی تھیں دوسری جانب پاکستانی سینما گھروں پر بالی ووڈکا قبضہ تاحال برقرار ہےرواں سال پاکستانی سینما گھروں میں 45 انڈین فلموں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔۔
Facebook Comments