liberals qurbani par aeteraz na karen

انڈیا میں پاکستانی ڈرامے بے حد مقبول۔۔

معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں مقبول ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں مقبولیت پر بات کی۔پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں فیصل قریشی پاکستانی ڈراموں کی بھارت میں مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہت سے ڈرامے بھارتی ٹیلی وژن پرنشر ہوئے ہیں۔اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں، مجھے بھارتی کوریوگرافرنے بتایا کہ جب پاکستانی ڈرامے ’میری ذات ذرہ بے نشاں’ اور ’ہم سفر‘ دکھائے جاتے تھے اس وقت سڑکیں ویران ہوجاتی تھیں۔فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ ایک بار انہیں دبئی ایئرپورٹ پر ایک سکھ ملے، جنہوں نے انہیں بتایاکہ وہ ان سمیت دیگر اداکاروں کے پاکستانی ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں