بھارتی حکومت پاکستان کیساتھ دشمنی کی تمام تر حدیں عبور کر گئی اور بھارتی فلم سازوں، پرموٹرز اور فلم ڈسٹری بیوٹرز کو کوئی بھی فلم پاکستان کو دینے سے منع کر دیا ہے۔سال 2006 پاکستان اور بھارت کے مابین معاہدہ کیا گیا تھا کہ بھارتی فلموں کی نمائش پاکستان بھر میں کی جائے گی اور ان فلموں کو پاکستانی شائیقن کیلیے پیش کیا جائے گاجس میں پاکستان کے بارے کوئی منفی تاثر یا عکاسی نہ کی گئی ہو۔بھارتی زیرتسلط مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی طرف نہتے کشمریوں کے بارے میں پاکستان کی طرف سے آواز اوٹھانے اور گزشتہ دنوں پلوامہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع میں پاکستان کو ملوث کرنے کے بعد بھارتی حکومت نے اپنے تمام پرموٹرز سے کہاکہ پاکستانی پرموٹرز کو فلمیں نہ دی جائیں۔
Facebook Comments