کراچی پریس کلب کے تحت اراکین کلب اور ان کے اہل خانہ کے لیے ملی نغموں، کوئزشوز، بچوں اور خواتین کے مقابلوں اور لذید کھانوں سے مْزین ’جشنِ آزادی فیسٹول اور فن گالا منگل 14 اگست 2018ء کو منعقد کیا جائے گا۔ فیسٹول کا آغاز صبح11بجے ہوگا جو رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔ پروگرام میں معروف گلوکار ملی نغمے پیش کریں گے جبکہ ملک کے نامور کامیڈینزبھی اپنی اداکاری سے حاضرین کو محظوظ کریں گے۔ فیسٹول میں بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے، کوئزشو، مضمون نویسی، اردو اور انگریزی میں تقریری مقابلے، ڈرائنگ اور ملی نغموں کے مقابلے شامل کیے گئے ہیں جبکہ کارٹون کیریکٹرز، جوکرز، جمپنگ کیسل، ٹوکن رائیڈز، فیس پیٹنگز، پپٹ شو اور میجک شو بھی ہوگا۔ نجیب ٹیریس پر خواتین کی مختلف سرگرمیاں منعقد ہوں گی، مختلف شعبہ جات کی نمایاں خواتین کا مذاکرہ، سلاد بنانے، مہندی لگانے کے مقابلے، چیئرگیم کے علاوہ کپڑوں اور مختلف اشیاء کے اسٹالز دستیاب ہوں گے۔ فیسٹول میں بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن کے اختتام پر جیتنے والوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے اسپیشل فوڈ کورٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ پروگرام کے دوران اراکین کلب کو خصوصی فیملی گفٹ پیک دیے جائیں گے۔ اراکین کو مفید مشوروں کے لیے طبی اور آگاہی کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔ فیسٹول کے اختتام پر فری ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی جوشہر کے 9مختلف روٹس پر اراکین اور ان کے اہل خانہ کو ڈراپ کرے گی۔
کراچی پریس کلب میں جشن آزادی فیسٹول۔۔
Facebook Comments