gharida farooqi ne macchar nighal lia

معاشی ترقی میں شہبازحکومت انتہائی کمزور نظرآتی ہے،غریدہ فاروقی۔۔

 اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں جو جنگ جیتنی ہے وہ معاشی ترقی کی ہے لیکن معذرت کے ساتھ اس میں شہبازشریف کی حکومت انتہائی کمزورنظرآتی ہے، ابھی وزارت خزانہ کی اپنی رپورٹ اٹھا کر دیکھ لیں، اس میں بھی اعدادوشمار اچھے نہیں۔نجی ٹی وی چینل 365کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت آپ کے جو وزیر خزانہ ہیں، کوئی بینکر کبھی بھی معیشت نہیں چلاسکتا، ہمیں ہرچند سال بعد یہ بات کرنے کی ضرورت آخرکیوں پیش آتی ہے؟ آپ نے معیشت چلانی ہے تو آپ کو ایک ماہر چاہیے ، اس ٹیم کا سربراہ کوئی سیاسی شخصیت ہونی چاہیے جسے کچھ علم بھی ہوا اوراس کا عوامی سطح پر احتساب بھی ہو۔ان کامزید کہناتھاکہ یہ بینکرز اور ٹیکنوکریٹ آتے ہیں، کچھ عرصہ انجوائے کرتے ہیں ،تنخواہیں، گاڑیاں اور مراعات لیتے ہیں ، اس کے بعد اپنی اپنی جگہوں پر اڑان بھرجاتے ہیں، کوئی عالمی بینک چلاجاتا ہے توآئی ایم ایف تو کوئی کہیں اور۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں