معروف صحافی و اینکرپرسن عمران ریاض کے لاپتہ ہونے کو سو روز سے زائد کا عرصہ بیت گیا۔۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر معروف اینکرپرسن کے متعلق آگاہ کیا جائے۔ہفتہ انیس اگست کو عمران ریاض کی گمشدگی کو سو دن مکمل ہوگئے جنہیں گیارہ مئی کو گرفتاری کے بعد پھر دوبارہ نہیں دیکھا گیا۔ سی پی جے نے ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ۔۔میڈیا پر بڑے کریک ڈاؤن کے باوجود عمران ریاض کو حکام کسی بھی عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سی پی جے حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر عمران ریاض خان کو منظر عام پر لانے کے اقدامات کئے جائیں۔ سی پی جے کے ایشیائی پروگرام کوآرڈینیٹر نے وائس آف امریکا کو بتایاکہ ۔۔یہ پریشان کن بات ہے کہ عمران ریاض خان اب تک لاپتہ ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ اسے تلاش کرنے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔سی پی جے عہدیدار کے مطابق عمران ریاض کا مسلسل لاپتہ ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی صحافی کس خطرناک ماحول میں کام کررہے ہیں،جہاں انہیں اکثر اپنی تنقیدی رپورٹنگ یا تبصرے کے بعد انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔۔وائس آف امریکا کے مطابق عمران ریاض کی گرفتاری سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر عمل میں آئی جب انہوں نے نو مئی کو عمران خان کی مختصر مدت کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کےک لئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر فوجی املاک کو نشانہ بنایا۔۔
عمران ریاض سے متعلق آگاہ کیا جائے، سی پی جے کا حکومت سے مطالبہ۔۔
Facebook Comments