imran riaz ki mulk badri par cpne ko tashwweesh

عمران ریاض پر ایک مقدمہ خارج،دوسرے میں گرفتار۔۔

لاہور کی مقامی عدالت  نے یوٹیوبر اور اینکرپرسن عمران ریاض پر امانت میں خیانت کا مقدمہ ختم کر دیا جبکہ پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا۔ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں صحافی عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کے مقدمے میں سماعت کی۔ماڈل ٹاؤن کچہری کے مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران ریاض کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔پولیس نے عمران ریاض کو ایئرپورٹ پر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار کر لیا اور کینٹ کچہری لے گئی۔عمران ریاض پر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران ریاض نے لاہور ائیرپورٹ پر ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر کارسرکار میں مداخلت کی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں