maarium nawaz jaali tasveer imran riaz ke khilaaf muqadma darj

عمران ریاض کوعمرے پر جانے سے روک دیاگیا۔۔

معروف صحافی اور اینکرپرسن عمران ریاض کو عمرہ پر جاتے ہوئے ائیرپورٹ پر روک دیا گیا۔۔اطلاعات کے مطابق وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور سے عمرے کے لئے روانہ ہورہے تھے۔۔ اینکر پرسن عمران ریاض نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کردی۔درخواست عمران ریاض کے وکیل  اظہر صدیق کی جانب سے دائرکی گئی۔۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ۔۔ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانا چاہتا ہوں، نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کی وجہ سے سعودی عرب جانا ممکن نہیں۔۔ عدالت سے استدعا ہے کہ متعلقہ حکام کو  نام پاسپورٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں