imran riaz ko ishtehaari qaraar dene ki karrawai ka aghaz

عمران ریاض کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا آغاز۔۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور یو اے ای کے صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر مزید 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کے مطابق گرفتار 4 افراد میں محمد یاسین، محمد بلال، محمد ریاض اور ریاض احمد شامل ہیں، اس حوالے سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں 12 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ایف آئی اے نے ڈاکٹر شہباز گل سمیت تحریک انصاف کے 15 سوشل میڈیا ہینڈلرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا، ایف آئی اے لاہور نے 3، فیصل آباد 4 اور پشاور نے 2 مقدمات درج کئے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مقدمات میں 12 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، کسی ملزم کو تاحال عدالت نے ضمانت پر رہا نہیں کیا، مقدمات میں 11 ملزمان ایف آئی اے کے پاس ریمانڈ پر تحویل میں ہیں، ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، جبکہ بیرون ملک بیٹھے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ادھر یو اے ای کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب فیک ویڈیو کیس کے معاملہ پر ایف آئی اے سائبر کرائمز لاہور نے عمران ریاض اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ٹریول ہسٹری کے لئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا اور ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دیدی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دلانے کیلئے سیکشن 87 کی کارروائی کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کارروائی میں جائیداد قرقی کا معاملہ شروع ہوگا، وزیراعلیٰ کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی جبکہ شہباز گل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں