imran riaz ki rahdaari zamanat manzoor

عمران ریاض کی ضمانت منظور، جیل سے رہا۔۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک حملہ کیس میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت منظور کرلی ہے۔صحافی عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے عمران ریاض کو ایک ہفتہ قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔۔عدالت کی جانب سے روبکار جاری اور موصول ہونے کے بعد عمران ریاض کو رہا کیا گیا۔ اس موقع پر جیل کے باہر اُن کے حامیوں نے نعرے بازی کی اور پتیاں نچھاور کر کے عمران ریاض کا پرتپاک استقبال کیا۔یادرہے کہ عمران ریاض کے خلاف زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج تھا۔ صحافی عمران ریاض کو 27 مارچ کو پولیس پر حملے اورتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں