imran riaz ki mulk badri par cpne ko tashwweesh

عمران ریاض کی ملک بدری پر سی پی این ای کو تشویش۔۔۔

 کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی نے یکم مئی 2024 سے اب تک پاکستان میں 9 صحافیوں کے قتل اور متعدد صحافیوں کی گرفتاریوں کے واقعات پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے آئینی حق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ اجلاس کی صدارت پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین حسن عباس نے کی۔ اراکین اجلاس نے سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی سے استدعا کی کہ وہ ملک میں جاری آزادی اظہار رائے کی تشویشناک صورت حال پر ٹھوس اور جامع لائحہ عمل مرتب کرکے اپنی آواز حکومت کے ایوانوں میں پہنچائے۔ اجلاس کے شرکاء نے صحافی عمران ریاض کی ملک بدری سمیت مختلف صحافیوں کی گرفتاری بالخصوص مطیع اللہ جان کی گرفتاری اور ان پر بے بنیاد مقدمات درج کیے جانے پر بھی تشویش ظاہر کی ۔ کمیٹی کے اراکین نے طے کیا کہ ان تمام واقعات کی تفصیلات حاصل کرکے ان کو سی پی این ای کی سالانہ پریس فریڈم اینڈمانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین مقصود یوسفی، انور ساجدی، غلام نبی چانڈیو اور عارف بلوچ نے براہ راست جبکہ عامر محمود، طاہر فاروق، تنویر شوکت، ضیاء تنولی اور اعتزاز حسین شاہ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں