imran riaz aik or muqadma se discharge

عمران ریاض کی درخواست کی سماعت سے معذرت۔۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دورکنی بینچ نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کا جسمانی ریمانڈ دینے کے اقدام کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی،بینچ نے فائل چیف جسٹس کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی، سینئر قانون دان اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اپنایا کہ انسداددہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ قانون کے برعکس دیا، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر عمران ریاض کا نام درج کیا، عمران ریاض کسی سیاسی جماعت کے رکن نہیں صحافی ہیں،14 مارچ کو عمران ریاض نجی چینل کی کوریج کے طور پر زمان پارک گئے، عمران ریاض خان کا اس دن کا پروگرام اور مختلف ویڈیوز ریکارڈ پر موجود ہیں، انسداد دہشت عدالت کے جج نے شواہد کا جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ دے دیا، استدعا ہے کہ عدالت انسداد دہشت گردی عدالت کیجانب سے جسمانی ریمانڈ کا اقدام کا لعدم قرارد دے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں