پپو کا کہنا ہے کہ معروف اینکر عمران ریاض خان اب بول کا حصہ نہیں رہے، بول کے طبقہ اشرافیہ میں یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ بول پر عمران ریاض خان کو نکالنے کے لئے دباؤ تھا، شعیب شیخ کے انکار پر انہیں گرفتار کیا گیا، اب جب کہ عمران ریاض نے خود ہی بول چھوڑنے کا انتظامیہ کو کہہ دیا ہے تو شعیب شیخ کی ضمانت بھی ہوگئی اور انہیں رہا بھی کردیاگیا، بول کے کارکنان اسے مبینہ ڈیل قرار دے رہے ہیں۔۔اطلاعات کے مطابق عمران ریاض نے منگل کے روز کہا تھا کہ بول پر برائی ان کی وجہ سے آرہی ہے اس لئے وہ اسٹیپ ڈاؤن ہورہے ہیں۔ صدیق جان نے انہیں سمجھانے اور منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے۔ پپو کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز بول کے لیٹر ہیڈ پر ایک فیک لیٹر بنا کر سارا دن وائرل ہوتا رہا تاکہ مارکیٹ میں یہ تاثر جائے کہ بول نے عمران ریاض کو فارغ کردیا ہے۔ عمران ریاض کی ٹیم کا بھی کہنا ہے کہ عمران ریاض نے رضاکارانہ طور پر بول کو خیرباد کہا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل لیٹر سوفیصد فیک ہے۔
عمران ریاض کی بول سے راہیں جدا۔۔۔
Facebook Comments