معروف صحافی اور اینکر عمران ریاض خان کو ہیومن رائٹس ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ 9مئی کو ملک کی اہم عمارتوں اور تنصیبات پر حملے کرنے اور جلاﺅ گھیراﺅ کے بعد عمران ریاض خان لاپتہ ہوئے اور چار ماہ بعد منظرعام پر آئے۔لاپتہ رہنے کے اس عرصے میں عمران ریاض خان کے وزن میں 22کلوگرام کمی ہوئی اور ان کی بولنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی۔ بازیابی کے بعد وہ تیزی سے روبہ صحت ہوئے اور اب ایک بار پھر یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کی صورت میں اپنا ایک پروگرام شروع کر چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف پر آئے اس مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑے رہنے اور صعوبتیں جھیلنے پر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی طرف سے عمران ریاض خان کو ہیومن رائٹس ایوارڈ 2023ءکے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی طرف سے اپنے آفیشل ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا گیا ہے۔
عمران ریاض کیلئے ہیومن رائٹس ایوارڈ۔۔۔
Facebook Comments