imran riaz ki family beroon e mulk muntaqil

عمران ریاض جنوری میں دوبارہ صحافت شروع کردینگے۔۔

وکیل میاں علی اشفاق نے کہا ہے کہ عمران ریاض خان آئندہ مہینوں میں صحافت میں واپس آئیں گے۔” ڈیلی پاکستان گلوبل” کے مطابق ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ریاض خان کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”عمران ریاض کو واپس آئے 5ہفتے ہو چکے ہیں۔ ایک پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”ان پانچ ہفتوں میں عمران ریاض کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ انہیں باقاعدگی سے ’سپیچ تھراپی‘ دی جا رہی ہے اور ان کے بولنے کی صلاحیت 40سے 50فیصد بہتر ہو چکی ہے۔ امید ہے کہ وہ آئندہ1 سے 2 ماہ میں اپنی صحافتی ذمہ داری نبھاتے نظر آئیں گے۔“

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں