imran riaz aik or muqadma se discharge

عمران ریاض دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار۔۔

معروف اینکر پرسن اور صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ عمران ریاض خان کو زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں گرفتار کرکے  کیا گیا ہے ،عمران ریاض خان  کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،پولیس کی جانب سے عمران ریاض خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی جائے گی۔عمران ریاض خان کا کہناتھا کہ مجھے اب دہشتگردی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔عمران ریاض خان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمران ریاض خان کے وکیل اسد منظور بٹ، اظہر صدیق اور میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔دوسری جانب، ‏عمران ریاض خان کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ‏ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں