imran riaz betay or walid ko dekhte rehte hein

عمران ریاض بالکل ٹھیک،جلد واپس آئیں گے، زاہد گشکوری۔۔

معروف اینکر پرسن عمران ریاض اب تک بازیاب نہیں ہوسکے ہیں، اس حوالے سے زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کی جلد واپسی ممکن ہے۔انہوں نے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کی جلد واپسی ہونے والی ہے، زاہد گشکوری کا کہنا تھا کہ میرے پاس بریکنگ نیوز یہ ہے کہ عمران ریاض خان جلد واپس اپنے گھر آنے والے ہیں، اپنے ذرائع سے ملنے والی خبر کی صداقت کے بعد کہہ سکتا ہوں عمران ریاض خان بالکل ٹھیک ہیں،پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے،جلد اپنے خاندان کے ساتھ ہوں گے۔زاہد گشکوری کے ٹویٹ اور ویڈیو پروکیل میاں علی اشفاق نے لکھا کہ اس خبر اور معلومات کی صداقت کی تصدیق کر سکتا ہوں،حقیقی معلومات کے لیے لوگ یہ ویڈیو ضرور دیکھیں، منفی قیاس آرائیوں پر بھروسہ نہ کریں،ہم اگلے راؤنڈ کے لیے تیار ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں