imran riaz betay or walid ko dekhte rehte hein

عمران ریاض بیٹے اور والد کو دیکھتے رہتے ہیں۔۔

صحافی اور اینکر پرسن علی حیدر کا کہنا ہے کہ بازیابی کے بعد عمران خان کی زبان میں لکنت آگئی ہے جبکہ وہ ہر وقت اپنے والد اور بیٹے کو دیکھتے رہتے ہیں۔ عمران ریاض خان سے ملاقات کے بعد عوامی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اظہار خیال کرتے ہوئے صحافی علی حیدر کا کہنا تھا کہ میں نے عمران ریاض کو ایک مضبوط اعصاب کا مالک پایا تاہم بات کرتے وقت ان کی زبان میں لکنت آ جاتی ،وہ صحیح سے بات نہیں کر پاتےمگر بات کو مزاح اور لطیف انداز سے کرتے ہیں۔علی حیدر کا کہنا ہے کہ قید کے دوران عمران ریاض خان کا وزن تیس کلو تک کم ہوچکا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں