imran ne dabao barhaya hai | Mujeeb Ul Rehman Shami

عمران نے دباؤ بڑھایا ہے، مجیب الرحمان شامی۔۔

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملتان جلسے میں لانگ مارچ کا اعلان اس لیے نہیں کیا کیونکہ اس کے بعد ایک ایسی گلی آجائے گی جس کا راستہ کسی کو بھی نہیں پتا۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عمران خان نے ملتان جلسے میں لانگ مارچ کا اعلان نہیں کیا کیونکہ انہیں پتا ہے کہ اس کے بعد ایک ایسی گلی شروع ہوجائے گی جس کا راستہ کسی کو نہیں پتا، یہ گلی بند ہوگی یا کھلی ہوگی  اس کا کوئی نہیں بتاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب لانگ مارچ کا اعلان کریں گے تو ان کیلئے مشکلات کا آغاز ہوجائے گا لیکن وہ اپنا دباؤ بھی بڑھائیں گے، عمران خان نے اپنا دباؤ بڑھایا ہے اور منتخب ایوان میں اپنی طاقت کا احساس دلا رہے ہیں ، انہیں اندازہ نہیں ہو رہا کہ آگے کیا ہوگا۔مجیب الرحمان شامی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں دو آرا پائی جا رہی ہیں اور مشکل فیصلے کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے، جو لوگ ضمانتوں اور تحفظ کا کہہ  رہے ہیں، یہ بات کچھ سمجھ نہیں آرہی، اگر آپ فیصلے نہیں کرسکتے تو تحریک عدم اعتماد میں فریق بننا ہی نہیں چاہیے تھا، اب آپ نے بوجھ اٹھا لیا ہے تو  معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو یکسوئی کے ساتھ فیصلہ کرنا ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے چلیں، یہ درست ہے کہ پی ٹی آئی کو نفسیاتی طور پر برتری کا احساس ہے لیکن کوئی جوہری تبدیلی نہیں ہوئی، شہباز شریف کی حکومت موجود ہے ۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں