۔ وزیر اعظم عمران خان نے سنسر شپ کے خلاف کھل کر بولنے والے سینئر صحافی حامد میر کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر ایک کروڑ سے زائد فالورز ہیں جس کے باعث وہ ان عالمی رہنماﺅں کی فہرست میں بھی شامل ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے۔ اگرچہ عمران خان کو ٹوئٹر پر ایک کروڑ لوگ فالو کرتے ہیں لیکن وہ خود آج سے پہلے تک ٹوئٹر پر صرف 19 لوگوں کو فالو کرتے تھے جن میں ان کی پارٹی کی سینئر قیادت ، جمائمہ خان، شوکت خانم ہسپتال اور نمل کالج شامل ہیں۔عمران خان کی فالوونگ لسٹ میں صرف ایک صحافی ’حامد میر‘ شامل تھے لیکن پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان نے انہیں ان فالو کردیا ہے جس کے بعد ان اکاﺅنٹس کی تعداد صرف 18 رہ گئی ہے جنہیں عمران خان ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ’ایک صحافی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک سیاست دان اپوزیشن میں ہو کر اسے فالو کرے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان فالو کر دے، میں کہتا ہوں میڈیا پر پابندیاں ہیں مگر وہ یہ بات ماننے کو تیا ر نہیں۔ ‘
وزیراعظم نے حامد میر کو ان فالو کردیا۔
Facebook Comments