سینئر اینکر پرسن اور صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان نے حالیہ برسوں میں کئی بار تجزیہ کاروں کو غلط ثابت کیا ہے، نہ عمران خان ٹوٹے ہیں اور نہ ہی ان کے ووٹرز ٹوٹے ہیں۔آج ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کاکہنا تھا کہ اگرچہ انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ انتخابات ابھی بہت دور ہیں، کیونکہ آنے والے چند دنوں کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا، ہوسکتا ہے ایسے واقعات ہو جائیں کہ ہمارے تجزیے دھرے رہ جائیں، کہا جارہا تھا کہ عمران خان حکومت سے گئے تو موجودہ سسٹم میں ٹھہر نہیں سکیں گے، یہ بھی کہا گیا کہ سزا ہوگی تو عمران نظر نہیں آئے گا، پی ٹی آئی خزاں کے پتوں کی طرح بکھ جائے گی لیکن عمران کی صرف کابینہ بکھیری ہے، کارکنوں کی طاقت ابھی بھی ان کے ساتھ ہے، تمام تجزیے غلط ثابت ہوئے ۔ حامد میر نے کہا کہ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ امیدوار الیکشن جیتنے کی صورت میں کس حد تک عمران خان کا ساتھ دیں گے، کیونکہ ملک کی بڑی جماعتیں دعویٰ کررہی ہیں کہ آزاد امیدوار جیت کر ان کے ساتھ ملیں گے اور یہ حکومت بنائیں گی لیکن وقت بتائے گا تجزیہ کس کا درست ہوگا۔